12 اکتوبر 2024 - 13:27
مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری کا سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں لبنانی سفارت خانے میں آمد جہاں پر انہوں نے لبنان کے سفیر سے حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا – کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری  علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں لبنانی سفارت خانے میں حاضری دی جہاں پر انہوں نے لبنان کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی  اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے ہمراہ  سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی اور سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔