9 اکتوبر 2024 - 09:30
امریکی عوام یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ ان کا حکمران بائیڈن ہے یا نیتن یاہو؟، سابق کمانڈر سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے سابق کمانڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مالی ذخائر اور بموں کو بروئے کار لا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ صہیونی ریاست کا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک جرائم پیشہ، بدعنوان اور دہشت گرد ہے جو امریکہ کے مالی ذخائر پر تسلط رکھتا ہے اور امریکہ کی دولت اور اسلحے کو بالکل مفت، استعمال کر رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ امریکہ کے لئے فرائض اور ذمہ داریاں بھی متعین کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی عوام سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ ان کا حکمران کون ہے، بائیڈن یا نیتن یاہو؟

۔۔۔۔۔۔۔

110