اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحوالہ رای الیوم | صہیونی ٹی وی چینل
i-13 کے
تجزیہ کار ایلن ڈیوڈ (Alon David) نے اسلامی جمہوریہ ایران
کو صہیونی فوجی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مشرق وسطی میں اسرائیل کی
صورت حال بہت بری ہے۔ اب یہ مسئلہ در پیش ہے کہ کیا ایران کے میزآئل حملے کا جواب
دینا چاہئے؟ اگر اسرائیل ایسا اقدام کرتا ہے تو یہ خوف پایا جاتا ہے کہ اسرائیل کو
ایران سے براہ راست جنگ میں الجھنا پڑ سکتا ہے، اور یہ صورت حال تذبذب کا سبب بنی
ہوئی ہے۔
صہیونی ریزروز بریگیڈیئر کوبی میروم (Kobi Marum) نے
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی اسرائیلی صلاحیت کو ناکافی قرار دیا ہے اور کہا
ہے: میں اس حملے کے حوالے سے میں اسرائیلی فوج کی حد سے زیادہ خوداعتمادی کے حوالے
سے انفرادی طور پر خبردار کرتا ہوں، اور میرا نہیں خیال کہ امریکہ ایسے کسی حملے میں
براہ راست حصہ لے گا!
۔۔۔۔۔۔
110