اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ نے صیہونی رامات ڈیوڈ بیس پر فادی-1 میزائل حملے کے علاوہ العدیسہ اور مارون قصبے میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مرکاوا ٹینک بھی تباہ کر دیا۔
لبنان کی حزب اللہ نے "العدیسہ" قصبے پر صیہونی فوج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے دو صیہونی بستیوں "کفریوال" اور "کفر گیلادی" میں فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
لبنانی مزاحمت نے "مارون" قصبے میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کرنے کے ساتھ فادی 1 میزائل سے اسرائیلی رامات ڈیوڈ بیس کو نشانہ بنا یا۔
حزب اللہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر زمینی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی ریاست کے درجنوں ہیوی ہتھیاروں سمیت چھ مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر چکی ہے۔
5 اکتوبر 2024 - 14:00
News ID: 1491790
لبنان کی حزب اللہ نے "العدیسہ" قصبے پر صیہونی فوج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے دو صیہونی بستیوں "کفریوال" اور "کفر گیلادی" میں فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔