اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملے کررہی ہے۔
لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر مزید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق غزہ اور لبنان میں بے گناہ شہریوں پر حملوں کے جواب میں مجاہدین نے رات گئے صہیونی سرحدی قصبوں میں فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ علی الصبح صہیونی قصبے مسکاف میں صہیونی فوج دفاعی آلات اور ہتھیاروں کی نقل و حمل میں مصروف تھی۔ حزب اللہ کے جوانوں نے موقع پر موجود صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا جس سے دشمن کو شدید نقصان ہوا ہے۔
3 اکتوبر 2024 - 15:05
News ID: 1491290
بیان کے مطابق غزہ اور لبنان میں بے گناہ شہریوں پر حملوں کے جواب میں مجاہدین نے رات گئے صہیونی سرحدی قصبوں میں فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔