اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان
ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہم نے
ـ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کی بنیاد پر، جائز دفاع کا اپنا حق استعمال کیا اور
ملکی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جارح کے خلاف ایران فیصلہ
کن کاروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیت،
جرات، طاقت، دفاعی قوت اور رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام
خامنہ ای (مد ظلہ العالی) سپریم لیڈر کی حکمت، تدبر اور استقامت تمام ایرانیوں کے
لیے باعث فخر ہے۔
کنعانی نے زور دے کر کہا کہ صہیونی ریاست اور اس
کے حامیوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران جو کچھ کہتا ہے اس پر سنجیدگی سے عمل بھی
کرتا ہے۔
آخر میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے
اور مغربی ایشیا کے مستقبل کا چہرہ بے بنیاد، بے شناخت حملہ آور اور جارحین نہیں
بلکہ خطے کے اصلی مالکان اور اس کی مستند اور دیسی قومیں بنائیں گے۔
انھوں نے کہا: ہم خطے کے استحکام اور سلامتی کے
پابند ہیں اور جارحوں کے مقابل میں شدید رد عمل دکھائیں گے، صہیونی ریاست اور اس
کے حامی جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو کہتا ہے اس پر فیصلہ کن انداز سے عمل
بھی کرتا ہے۔
کنعانی کا کہنا تھا کہ ایران کی قومی سلامتی اور
ارضی سالمیت نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی مہم جوئی بغیر
جواب کے نہیں رہے گی۔
انھوں نے کہا: یہ حقیقت ایک بار پھر ثابت ہو گئی
ہے کہ ایران کا لمبا ہاتھ جہاں چاہے پہنچ سکتا ہے، خطے اور مغربی ایشیا کے مستقبل
کا خد و خال اس خطے کے مالکین اور شریف اور قدیم قومیں متعین کریں گے، نہ کہ تشخص
سے عاری اور بے جَڑ قابضین و جارحین۔
۔۔۔۔۔۔
110