اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غاصب
صہیونی ریاست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا میزائل حملہ شروع ہوچکا ہے، اب تک
400 سے زائد کروز اور بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ جو ٹھیک ٹھیک نشانوں پر لگے ہیں۔
تل ابیب کی براہ راست تصاویر سے معلوم ہوتا ہے
کہ بیشتر میزائل صہیونی دفاعی نظامات کو ناکام بنا کر متعینہ اہداف کو نشانہ بنانے
میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پوری ارض فلسطین میں واقع صہیونی آبادکاروں کی
بستیوں میں سائرن بج رہے ہیں، مغربی کنارے اور غزہ میں لوگ خوشی منا رہے ہیں۔
صہیونی ریڈیو نے کہا ہے کہ 250 ایرانی میزائل
نشانوں پر لگے ہیں اور آٹھ ملین صہیونی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں کی کل آبادی آٹھ
ملین (اسی لاکھ) ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110