اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب اور ایلات کی بندرگاہ پر صہیونی فوجی اہداف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
بریگیڈیر جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلسطین اور لبنان کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے "یافا" ڈرون کے ذریعے یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں
صہیونی
فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ .
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ام الرشراش کے علاقے (ایلات کی بندرگاہ) پر بھی
صہیونی
فوجی اہداف کو"صماد "4 ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
سریع نے بتایا کہ یہ 2 آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پائے ہیں
1 اکتوبر 2024 - 12:55
News ID: 1490338

بریگیڈیر جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلسطین اور لبنان کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے "یافا" ڈرون کے ذریعے یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں صہیونی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ .