1 اکتوبر 2024 - 09:34
غاصب صہیونی ریاست کے چار اہم مراکز پر عراقی اسلامی مقاومت تحریک کے کامیاب حملے

عراقی اسلامی مقاومت تحریک نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست کے چار انتہائی اہم مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراقی اسلامی مقاومت تحریک نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ پیر کو مقبوضہ فلسطین میں چار اہم ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ان کارروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عراقی اسلامی مقاومت تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غیر فوجیوں منجملہ بچوں، عورتوں، اور سن رسیدہ افراد کے قتل عام پر مبنی غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کے جواب میں پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین میں بنیادی اہمیت کے چار صہیونی مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

عراقی اسلامی مقاومت تحریک نے حیفا میں بھی اہم مراکز کو بھی دو ڈرون طیاروں سے اور بنیادی اہمیت کے ایک اہم مرکز کو الارقب قسم کے میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ عراقی اسلامی مقاومت تحریک نے گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست کے متعدد اہم تزویراتی مراکز پر حملے کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110