1 اکتوبر 2024 - 08:10
شہید سید حسن نصراللہ کو ایران کے اسپیکر پارلیمان اور ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا خراج عقیدت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور اسلامی جمہوری خبر ایجنسی "ارنا" کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر جا کر سیدالمقاومہ شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور اسلامی جمہوری خبر ایجنسی "ارنا" کے ایم ڈی حسین جابری انصاری نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر جاکر سید المقاومہ شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، تہران میں حزب اللہ لبنان کے دفتر میں شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عیقدت پیش کرنے کی غرض سے ملکی اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کی حاضری کا سلسلہ پیر کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔

اس رپورٹ کے مطابق پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ارنا کے مینیجنگ ڈایریکٹر حسین جابری انصاری نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر میں حاضری دی۔

دونوں شخصیات نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر کے انچارج عبداللہ صفی الدین سے ملاقات کرکے انہیں سیدالمقاومہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے سلسلے میں تعزیت پیش کی اور

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ارنا کے ایم ڈی حسین جابری انصاری نے اسی کے ساتھ حزب اللہ کے دفتر میں رکھی گئی شہید سید حسن نصر اللہ اور شہدائے مقاومت کی یادگاری کتاب پر دستخط کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110