اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، صدر اسلامی
جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یورپی ملکوں، ڈنمارک، جرمنی اور ناروے کے
نئے سفیروں کی سفارتی اسناد کی وصولی کے موقع پر کہا افسوس کا مقام ہے کہ ہم انسانی
حقوق کے مسئلے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے دوہرے معیاوں کو آشکارا دیکھ رہے ہیں۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ایران جیسے کسی
ملک میں کوئی بات ہوجاتی ہے تو مغربی ممالک کسی ایک فرد کے انسانی حقوق کے بہانے
پوری دنیا کو زیروزبر کردیتے ہیں؛ اور یہی ممالک غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں
ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرکے اس کے جرائم کی تائید کر
رہے ہیں۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطر کے نئے سفیر کی
اسناد سفارت وصول کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لئے دوحہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ اگر اسلامی ملکوں میں اتحاد ویکجہتی
ہوتی اور سب ہم صدا ہوکر صہیونی ریاست کے جرائم پر احتجاج اور اقدام کرتے تو آج ہمیں
صہیونی ریاست کی گستاخی نہ دیکھنا پڑتی اور یہ ریاست اس اتنے جرائم کے ارتکاب کی
جرات نہ کرتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110