مقاومت اسلامی بحرین نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بحرینی عوام سید حسن نصراللہ کے عشق میں، درندہ صہیونی ریاست سے بدلہ لینے کے لئے تیار ہوجائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کی سرزمین پر صہیونی عناصر کی موجودگی کی صورت میں ان کا خون مباح ہوگا کیونکہ وہ اللہ اور رسول(ص) کے دشمن ہیں، بحرینی عوام اپنی سرزمین پر غاصب صہیونیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کر سکتے۔
مقاومت اسلامی بحرین نے شہید سید حسن نصراللہ کی جانب سے بحرینی عوام کی پشت پناہی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے شہروں اور قصبوں میں شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر لگے ہوئے ہیں اور حزب اللہ کے پرچم آویزان ہیں۔
تنظیم نے شہید سید حسن نصراللہ کے لئے رحمت الہی اور ان کے گھر والوں اور ساتھیوں کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔