29 ستمبر 2024 - 12:19
کراچی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد + تصویریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یہ تقریب کراچی اور ایرانی سفارت خانے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے اپنے خطاب میں مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی بہادری اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے قیام کی پوری تاریخ دہشت گردی اور بربریت سے اٹی پڑی ہے اور گذشتہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک انہوں نے دنیا کے سامنے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ جیسے مجاہدین اور قابل فخر سورماؤں کا صلہ اسلام کی راہ میں شہادت اور خدائے بزرگ و برتر کی عبادت کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس راہ کو محور مقاومت (یا محاذ مزاحمت) کے مجاہدین جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقاومت کے راہنماؤں بشمول شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید سید حسن نصر اللہ کا قتل، محور مقاومت کے رہنماؤں اور حامیوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکے گا۔

اس تقریب میں کراچی میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران ثقافتی اتاشی اور کلچر ہاؤس کے ڈائریکٹر سعید طالبی نیا نے بھی صہیونی ریاست کے جرائم بالخصوص نسل کشی اور شہریوں کے قتل عام کے لیے مغرب کی حمایت کی مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔