29 ستمبر 2024 - 12:08
حزب اللہ نے اپنے سینیئر کمانڈر علی کرکی کی شہادت کی تصدیق کردی

حزب اللہ لبنان اپنے ایک سینئر کمانڈر علی کرکی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اس گروہ کے ممتاز کمانڈروں میں سے ایک علی کرکی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

لبنانی ٹی وی چینل المیادین کے مطابق حزب  اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی کرکی صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے کے نتیجہ میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہوگئے

 علی کرکی اکتوبر 2023 سے حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے انچارج تھے۔