28 ستمبر 2024 - 09:35
غاصب صہیون ریاست پر حزب اللہ کے فادی-1 اور فادی-3 میزائلوں سے کامیاب حملے + ویڈیو

حزب اللہ لبنان نے آج صبح کئی بیانات جاری کرکے صہیونی قابضوں پر فادی-1 اور فادی-3 میزائلوں سے کامیاب حملوں کا اعلان کیا۔ فادی-1 میزائل کا مختصر تعارف۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے آج [بروز ہفتہ 28 ستمبر 2024ع‍] مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملوں کا آغاز کیا اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے ایک صہیونی فوجی اڈے کو فادی-3 میزائل سے اور ایک مقبوضہ قصبے کو فادی-1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے فلسطین اور غزہ کے عوام اور فلسطینی مقاومت نیز لبنان اور اس کے عوام کی حمایت میں، نوآباد صہیونی قصبے "کابری" کو متعدد فادی-1 میزائلوں کا نشانہ بایا۔

تھوڑی دیر بعد، صہیونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایک زمین سے زمین پر مارنے کرنے والا میزائل تل ابیب کی طرف فائر کیا گیا ہے؛ اور صہیونی ذرائع نے مرکزی فلسطین میں متعدد بڑے دھماکوں کی خبر دی۔ علاوہ ازیں شمالی فلسطین کے ایک سو شہروں اور قصبوں میں میزائل حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن بلا ناغہ بج رہے ہیں۔

لبنانی مقاومت (حزب اللہ) نے آج صبح ایک نئے بیان میں شمالی فلسطین میں واقع صہیونی ہوائی اڈے اور ایئرپورٹ "رامات ڈیوڈ" پر اپنے کامیاب میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے؛ یہ ہوائی اڈہ غاصب فوج کا اہم ترین ہوائی اڈہ ہے جس میں ایف 16 سی طیاروں پر مشتمل یونٹ-101، ایف 16 ڈی طیاروں پر مشتمل فضائی یونٹ-105، فضائی یونٹ-109 نیز دو ڈرون یونٹس اور ایک ہیلی کاپٹر یونٹ تعینات ہیں۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق، صہیونیوں کے تمام زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں لگاتار سائرن بج رہا ہے۔  

فادی-1 میزائل کا مختصر تعارف

حزب اللہ لبنان نے ایک ہفتہ قبل رامات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنانے کے بعد، ایک ویڈیو رپورٹ میں 220 ایم ایم فادی-1 میزائل کی رونمائی کی اور اعلان کیا کہ اس میزائل کا دھماکہ خیز وارہیڈ 83 کلوگرام وزنی ہے، اس کا طول 6 میٹر ہے اور یہ 70 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ فادی-1 میزائل ایک ٹیکٹیکل میزائل ہے جو میزائل شدید بمباری (یا سیچوریشن بمباری) اور دشمن کے دفاعی نظام کو الجھن سے دوچار کرنے کے لئے بروئے کار لایا جاتا ہے اور اسے فکسڈ یا موبائل پلیٹ فارم سے داغا جا سکتا ہے۔

حزب اللہ نے یہ بھی بتایا کہ فادی-1 میزائل دشمن کے نظام رسد میں خلل ڈالنے اور اگلے مورچوں سے دور واقع فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں کو نشانہ بنانے کے کام آتے ہیں۔

حزب اللہ نے بتایا کہ اس نے اس میزائل کو 2006 کی 33 روزہ جنگ میں بھی صہیونیوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110