اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران
نے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی ریاست کا حملہ ایک واضح اور کھلا جنگی جرم ہے جس نے اس
حکومت کی دہشت گردانہ ذہنیت کو ایک بار پھر عیاں کردیا ہے۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صہیونی ریاست
کے جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی مشین کو روکنے
میں عالمی برادری کی ناکامی کا مظہر ہیں اور ثابت ہو گيا ہے کہ صہیونی ریاست علاقائی اور بین
الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ توقع ہے کہ دنیا کے تمام ممالک
بالخصوص اسلامی ممالک اس جرم کی بھرپور مذمت کریں گے۔
صدر ایران نے لبنان کی قوم اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے
اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے: میں
آپ کے اور تحریک مزاحمت کے ہر دلعزیز مجاہدین کے
دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونیوں کے اس تازہ ترین
جرم کا جائزہ لے رہی ہے اور لبنانی قوم اور محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کے ساتھ کھڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110