اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ممتاز زہرا نے آج (جمعرات کو)
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک
ایران کیساتھ تجارت کو آسان بنانے اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔
زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ ایران ہمارا قریبی ہمسایہ اور ہمارا بھائی ہے اور اعلیٰ
سطح پر باضابطہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ
نیویارک میں کل ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی اور دونوں
سربراہوں نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔