اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنانی چینل المنار نے
رپورٹ دی ہے کہ جزب اللہ لبنان نے کئی صہیونی کالونیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی
ساعر اور کریات موتسکین صہیونی کالونیوں پر حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے سپاہیوں سے غزہ اور لبنان
کے مظلوم عوام کے دفاع میں آج بدھ کو ساعر صہیونی کالونی پر میزائل برسائے ہيں۔
صہیونی ذرائع نے بھی حیفا کے جنوب میں زخارون یعقوب اور بات شلومو نامی
کالونیوں پرپہلی بار میزائل داغنے کی خبر دی ہے۔
ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر حزب اللہ کے میزائل حملے میں ایک
صہیونی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان نے بھی سائرن بجنے کی خبر دیتے ہوئۓ کہا ہے کہ
لبنان سے داغے جانے والے کئی میزائل حیفا کے جنوب میں وادی عارہ پر گرے ہیں۔
ادھر لبنان کے محکمہ صحت نے
بتایا ہے کہ بدھ کو صہیونی ریاست نے لبنان کے پانچ علاقوں کو جارحیت کا
نشانہ بنایا جس میں 20 شہری شہید اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے بدھ کو دو مرحلوں میں لبنان پر وسیع پیمانے پر حملے کئے
ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر گذشتہ چند دنوں سے جاری غاصب صہیونی
ریاست کے وسیع فضائی حملوں میں سینکڑوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن ميں بڑی تعداد
میں خواتین اور بچوں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110