اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کے وزير اعظم احمد
الرہوی نے صنعا میں المیادین ٹی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے لبنان اور غزہ کے
محاذ مقاومت کی مزاحمت اور پائیداری کو قابل تعریف قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر غزہ
اور لبنان میں محاذ مقاومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا: ہم غزہ اور لبنان میں محاذ مقاومت کی حمایت اور مدد میں
کسی بھی کوشش سے دریغ نہيں کریں گے؛ ہم اپنے لبنانی اور فلسطینی بھائيوں کے ساتھ ہیں
اور اگر ہمارے درمیان جغرافیائی فاصلہ نہ ہوتا تو ان کے ساتھ ایک ہی مورچے میں
ہوتے۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور فلسطین میں محاذ
مقاومت کے سپاہیوں کی استقامت نے ہمارا حوصلہ بڑھا دیا ہے، ہمارے موقف کو تقویت
پہنچائی ہے اور ہم ہمیشہ اپنے محاذ مقاومت کے بھائیوں کے ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی لبنان پر گذشتہ
چند روز سے جاری غاصب صہیونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں عورتوں اور
بچوں سمیت سینکڑوں عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110