اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان سے حزب اللّٰہ نے صہیونی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ کردیا،
رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی چینل المیادین کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قادر-1 میزائل سے موساد کے ہیڈکواٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ نشانہ بننے والا موساد ہیڈکواٹر حزب اللہ کے کمانڈروں کے قتل اور پیجرز حملوں میں ملوث تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب پر حزب اللہ کے حملے کی وجہ سے غاصب صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے نیویارک کا دورہ جمعرات تک ملتوی کر دیا ہے۔
تفصیل:
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے کو "قادر-1" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین الیوم کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے، تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے اہم اڈے کو قادر 1 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس اڈے کو نشانہ بنایا گيا ہے وہ حزب اللہ کے کمانڈروں کو قتل کرنے اور مواصلات اور وائرلیس آلات اور پیجرز کو اڑانے کی سازش براہ راست ملوث تھا۔
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب کو لبنان سے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حملے کے بعد تل ابیب، گش دان، نیتانیا اور کچھ دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
جب کہ صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے لبنان سے تل ابیب کی طرف ایک میزائل کو فلخان داؤد کے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا ہے۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے گیلوٹ بیس کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا۔
المیادین نیٹ ورک نے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد بن گوریون ہوائی اڈے کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
عبرانی ذرائع کے مطابق ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے اور اس شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے کے بعد دس لاکھ سے زائد صہیونی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
ارنا کے مطابق صہیونی فوج نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
حزب اللہ نے بھی اپنے ملک میں عام شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کیا اور پیر کی صبح ہی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی تھیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں صہیونی ریاست کی فوج کے آج کے حملوں کے نتیجے میں 564 لبنانی شہید ہوئے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 1850 افراد زخمی بھی ہوئے۔