اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت
خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران
اور خلیج فارس کے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے امکان کے بارے میں
کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات ایرانی وفد کے پروگرام میں
شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے ممالک کے درمیان
اجتماعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے ہونے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے
اور خلیج فارس کے تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو ضروری سمجھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110