اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ
ایران عباس عراقچی نے اپنے X پیج پر لکھا ہے کہ خارجہ پالیسی کے امور کے لیے یورپی یونین کے
اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر مفید بات چیت ہوئی جس میں جوہری مذاکرات، لبنان
کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے خطے کی خطرناک صورت حال، یوکرین
تنازعہ اور انسانی حقوق کے سلسلے میں
دوہرے معیارات سے پرہیز کرنے کی ضرورت جیسے معاملات شامل تھے۔
انھوں نے مزید لکھا: اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی
یونین اپنے بعض اراکین کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بند کرا دے اور اس کے بجائے
خطے میں بحران پھیلانے کی اسرائیلی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرے۔
سلامتی امور اور خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے
منگل کی رات نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور بات چیت
کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
110