اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں آسانیاں اور فروغ کے لئے کسٹمز، سرحد پار تجارت اور مینجمنٹ سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان کسٹمز سے متعلق مسائل پر مزید غور کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی
جائے گی۔