اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی اعلی سطحی وفد صدر پزشکیان کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا ہے۔
وفد میں شامل ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔
سید عباس عراقچی نے لبنان کے وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب، سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور بلغاریہ کے وزیرخارجہ ایوان کندف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے ایران اور ان ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تعلقات میں اضافے پر زور دیا۔
23 ستمبر 2024 - 15:37
News ID: 1487754
ایرانی اعلی سطحی وفد اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے صدر پزشکیان کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا ہے۔