23 ستمبر 2024 - 15:28
لبنان پر صہیونی جارحیت؛ شہر بنت جبیل کے خطیب اور امام جمعہ  شہید

میڈیا ذرائع نے صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں جنوب لبنان کے شہر بنت جبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ امین سعد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق میڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے فضائی حملے میں جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ امین سعد کی شہادت کی خبر دی ہے تاہم لبنان کے سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔