23 ستمبر 2024 - 14:13
لبنان میں غاصب صہیونی ریاست کے حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 274 ہو گئی ہے، اور 1024 افراد زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجی جارحیت اور فضائی حملون کے سبب شہداد کی تعداد 274 اور زخمیوں کی تعداد 1024 ہوگئی ہے۔

  اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں میں صہییونی ریاست کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 274 اور زخمیوں کی تعداد 1024 ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے "باریگا" پر صہیونی فضائی حملوں  میں ایک خاندان کے تمام افراد شہید ہوگئے ہیں۔ 

ان ذرائع نے مزید کہا: "القنطارہ" قصبے کو بھی قابض صہیونی فوجیوں نے نشانہ بنایا 

 اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنوبی لبنان پر غاصب صہیونی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔