22 ستمبر 2024 - 17:04
نیتن یاہو کیخلاف اسرائیل میں احتجاج ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں احتجاج ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کراچی میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کی فرسٹریشن ہے کہ اس کے خلاف اسرائیل میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جنگ لڑنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ میدان جنگ میں سامنا کرتا، حکمران اپنی حکومت بچانے کےلیے خاموش ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چند سرفروشوں نے انہیں شکست دی، اب وہ بچوں پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل کو یہ طاقت کون فراہم کر رہا ہے؟