فارس نیوز کے مطابق لیکود پارٹی کے رکن گیدعون ساعر نے کہا کہ اس نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی وزارت جنگ کا عہدہ قبول نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو اور موجودہ وزیر جنگ یوآو گالانت کے درمیان گذشتہ چند مہیونوں سے کئی مسائل پر اختلافات چل رہے ہیں، تاہم حالیہ ایک اختلاف نے نیتن یاہو کو گالانت کی قبل از وقت برطرفی پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر جنگ یوآو گالانت اس وقت لبنان پر حملے کے خلاف ہیں، جبکہ نیتن یاہو اس طرح کے آپریشن کے حق میں ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی ہالوی بھی گالانت کے ساتھ لبنان پر حملے کے مخالف ہیں اور محتاط رویے کی وکالت کر رہے ہیں۔