22 ستمبر 2024 - 06:10
لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان - اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اسکے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے جبکہ حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ حملے کیے۔

امریکی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110