19 ستمبر 2024 - 16:15
نتن یاہو مذاکرات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہا ہے، حماس

حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں ہر ممکن طریقے سے رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

تنظیم کے اعلی رہنما حسام بدران نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ قاہرہ سے زیادہ امید نہیں ہے کیونکہ امریکہ نیتن یاہو پر جنگ بندی اور امن سمجھوتے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے جان بوجھ کر غیر معقول اور ناممکن شرائط پیش کرتا ہے۔

حماس کے رہنما نے غزہ کی حمایت کرنے پر لبنانی مقاومت کی تعریف کرتے ہوئے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے واضح موقف اختیار کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔