18 ستمبر 2024 - 18:08
دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز  اسپتالوں میں بھی استعمال ہو رہے تھے، لبنان میں ایرانی سفیر کی اہلیہ

لبنان میں ایران کے سفیر کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز سماجی اور عوامی خدمات کے مختلف مراکز حتی اسپتالوں میں بھی استعمال ہورہے تھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اہلیہ نرگس قدیریان نے لبنان میں گذشتہ روز انجام پانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا ہے کہ ہم نے گذشتہ روز لبنان میں صہیونی ریاست کے وسیع دہشت گردانہ جرائم کا مشاہدہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لبنانی عوام  زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم صہیونی ریاست کے اسی قسم کے وحشیانہ جنگی جرائم کو غزہ ميں بھی دیکھ رہے ہیں۔ 

انھوں نے لبنان میں گذشتہ روز پیجرز کے ذریعے انجام دی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ یہ پیجرز عوامی خدمات کے مختلف اداروں حتی اسپتالوں میں استعمال ہو رہے تھے۔

لبنان ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر  کی اہلیہ نے بتایا کہ یہ پیجرز عام شہریوں کے ہاتھوں میں تھے کہ شام ساڑھے تین بجے پھٹ گئے اور  بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔

محترمہ نرگس قدیریان نے بتایا کہ ان پیجرز کے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سفیر ایران جناب امانی بھی ان پیجرز دھماکوں کے ذریعے ہونے والی صہیونی دہشت گردانہ کارروائیوں میں زخمی ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الحمد للہ کہ جناب امانی کی حالت طرے سے باہر ہے۔

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اہلیہ محترمہ نرگس قدیریان نے کہا کہ جناب امانی کی جسمانی حالت کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں غلط اور بے بیناد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

110