17 ستمبر 2024 - 17:43
لبنان: پیجر دھماکوں میں 9 شہید اور 2750 زخمی / صہیونی دشمن کو اس جارحیت کا جواب غیر متوقع جگہ سے ملے گا، حزب اللہ

لبنان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ پیجر ڈیوائسز کے دھماکے میں 9 افراد شہید اور 2750 کے قریب زخمی ہوئے ہیں / ادھر حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ بیروت کے پیجر دھماکوں کے ذریعے اسرائیلی دہشتگردی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو صہیونیوں کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کے وزیر صحت فراس ابیز نے بتایا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں اب تک ایک کم سن بچی سمیت 8 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دھماکوں میں تقریباً 2750 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے، اور زخمی افراد 100 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیروت کے پیجر دھماکوں کے ذریعے اسرائیلی دہشتگردی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو صہیونیوں کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔

حزب اللہ نے کہا ہے: ہم اس نتیجے پر ہنچے ہیں کہ اسرائیل اس مجرمانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔ 

اس بیان میں کہا کیا گیا کہ ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دی جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت کا ہمارا موقف مستقل ہے اور دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث فخر رہے گا۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس غدار اور جرائم پیشہ دشمن کو اس جرم کی سزا ایسے مقام پر دی جائے گی اور اس انداز سے دی جائے گی جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110