15 ستمبر 2024 - 08:09
تل ابیب پر یمنی بیلسٹک - ہائپر سانک میزائل کا کامیاب حملہ، صہیونی دفاعی نظام ناکارہ ثابت ہؤا / 9 صہیونی زخمی + تصویر اور ویڈیوز

صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق، آج یمن سے داغا جانے والے زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل تل ابیب کے نواح میں ماہولہ کے علاقے پر گر گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آج [اتوار 15 ستمبر 2024ع‍ کو] یمن سے داغا جانے والے زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل تل ابیب کے نواح میں ماہولہ کے علاقے پر گر گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کا بیلسٹک میزائل گرنے سے کچھ لمحے قبل، تل ابیب اور مقبوضہ اراضی کے وسطی علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا تھا جس کی وجہ سے غاصب صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے کے لئے بھاگتے نظر آئے۔

اسرائیلی ایمبولینس ذرائع نے کہا ہے کہ 9 اسرائیلی پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونیوں کے چینل-10 نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے میزائل کا راستہ روکنے میں ناکام رہا اور یہ میزائل اسرائیل کے وسط میں، ایئرپورٹ کے قریب، ایک غیر آباد علاقے میں گر گیا۔

ادھر انصار اللہ یمن کے پریس بورڈ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ناکام ہو گیا اور یمنی میزائل اپنے ہدف تک پہنچ گیا؛ اور صہیونی دشمن کی گہرائی یمنی مسلح افواج کے لئے عیاں ہو گئی۔

قبل ازیں صہیونی فوجی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ کہ ان کے ایرو-3 فضائی دفاعی نظام نے یمن سے  مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات کی طرف داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو روک لیا اور وہ "اسرائیل" میں داخل نہیں ہوسکا۔

۔۔۔۔۔۔

110