اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے
مطابق، حوزات علمیہ کے شعبۂ شعر و ادب کے سیکریٹری، حجت الاسلام سید سلمان علوی نے
اس خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا:
میلاد حضرت خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے ایام اللہ اور ہفتۂ وحدت کے آغاز نیز فارسی کے یوم شعر و ادب کے موقع پر، ورچوئل شاعرانہ محافل کا سلسلہ، 60 نامی گرامی اہلیان شعر و ادب کی موجودگی میں، منعقد ہو رہا ہے۔
حوزات علمیہ کے شعبۂ شعر و ادب کے سیکریٹری،نے مزید کہا: منصوبہ بندی ہوئی ہے کہ ہفتۂ وحدت کی راتوں کو ان چھ نشستوں کا انعقاد ایرانی پلیٹ فارم "ویراستی" (@virasty) پر ہوگا۔
ان مشاعروں میں ایران، لبنان، شام، عراق، مصر، ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور بعض یورپی ممالک سے، دنیائے اسلام کے 60 نامی گرامی شعراء، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی مدح و تعریف نیز وحدت مسلمین اور عالم اسلام کے دکھوں کے حوالے سے اپنا کلام پیش کریں گے۔
نیز حجت السلام علوی کا کہنا تھا کہ عظیم آوائے وحدت تقریب کا آغاز سوموار 16 ستمبر کی شب 22 بجے منعقد ہوگی اور شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے حضرات (21 ستمبر بمطابق 17 ربیع الاول کو ) یوم ولادت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ تک، ایرانی پلیٹ فارم "ویراستی" پر "ویراوا" ڈسکشن ہال میں، ان مشاعروں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی ساختہ پلیٹ فارموں پر اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد عالم اسلام کے شاعروں اور دانشوروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تفاہم و تعامل کا سبب بن سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110