11 ستمبر 2024 - 14:38
عراقی وزیر اعظم کا امیر المومنین علیہ السلام کے کلام سے صدر پزشکیان کا استقبال

عراق کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو امیر المومنین علیہ السلام کے نورانی کلمات سے کندہ تحفہ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا   کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے نہج البلاغہ میں موجود نورانی کلمات سےکندہ تحفہ پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخابات میں مباحثوں کے دوران نہج البلاغہ سے امیر المومنین علیہ السلام  کے نورانی کلمات کے استعمال کی وجہ سے ایرانی عوام کے اذہان میں میں گھر کر گئے تھے۔

عراقی وزیر اعظم کی طرف سے ایران کے صدر کو پیش کی گئی لوح استقبال پر امام علی ع کا یہ معروف جملہ لکھا گیا: "حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں فرمایا کہ لوگ دو قسم کے ہیں؛ یا تو وہ آپ کے دینی بھائی ہیں یا پھر خلقت میں تمہاری مانند (ہم نوع)۔"