اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں، مجاہد
کمانڈر اور حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ ـ حماس ـ کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر
اسماعیل ہدیہ کی شہادت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
حکومتی بیان کا متن درج ذیل ہے
بسم اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
"الَّذِينَ آمَنُوا
وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ
أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُونَ"
التوبہ ـ 20.
مجاہد کمانڈر اور حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے امت مسلمہ، مکتب مقاومت کے شیدائیوں اور تمام احرار عالم کو غمزدہ کر دیا۔ اس عظیم دہشت گردی نے جرائم پیشہ اور غاصب صہیونی جرائم پیشہ فرقے کے جرائم میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کیا۔
غاصب اور دہشت گرد صہیونی ریاست نے خاص مقاصد کے حصول کے لئے، قومی اتحاد کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے آغاز پر انجام پایا، تمام انسانی اصولوں اور قواعد نیز بین الاقوامی قوانین کو روندا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی اور سرکاری مہمان کو، جو صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تشریف لائے تھے، نشانہ بنایا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت صہیونیوں کے اس بہیمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اور اس حرکت کو غاصب ریاست کی دہشت گردانہ نوعیت کا نیا ثبوت سمجھتا ہے، اور سمجھتا ہے کہ اس متعفن اور ناقابل اصلاح پھوڑے کے شر سے کرہ ارضی کا کوئی نقطہ محفوظ نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت محاذ مزاحمت کے اس عظیم مجاہد اور راہنما کی شہادت پر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم، ایران کی شریف قوم، فلسطین کے غیور اور مظلوم عوام اور پوری امت مسلمہ اور محاذ مزاحمت۔ تمام تر خودمختار حکومتوں اور حریت فکر رکھنے والی شرافتمند شخصیات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مقبوضہ سرزمین پر قابض جرائم پیشہ ٹولے کے خلاف اقدام کرنے کی اپیل کرتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، فلسطین کی ثابت قدم اور مظلوم قوم اور شہید اسماعیل ہنیہ کے پسماندگان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے بدھ 31 جولائی سے جمعہ 2 اگست تک، قومی سوگ کا اعلان کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110