31 جولائی 2024 - 11:17
ایران دہشت گرد غاصبوں کو اپنے بزدلانہ اقدام سے پشیمان کریں گے، إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ۔ ڈاکٹر پزشکیان

صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک پیغام میں فلسطینی فلسطینی راہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: ایران اور فلسطین کی دو قابل فخر قوموں کے درمیان رشتے پہلے سے زیادہ مستحکم ہونگے، مظلوم کی حمایت پہلے سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر جاری رہے گی اور ہم اس جرم کے ارتکاب پر بزدل دہشت گردوں کو پیشیمان کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک پیغام کے ضمن میں حماس کے راہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: آج ایران اپنے دُکھ سُکھ میں شریک، مقاومت (Resistance) کے قابل فخر راستے میں ہمارا دائمی ساتھی شریک، فلسطینی مقاومت کے بہادر راہنما، شہید القدس اسماعیل ہنیہ کے سوگ میں بیٹھا ہے، کل میں نے ان کا فاتح ہاتھ اوپر اٹھایا، اور آج مجھے انہیں اپنے کندھوں پر اٹھانا پڑ رہا ہے۔

شہادت رجال اللہ کا ہنر ہے۔ ایران اور فلسطین کی دو قابل فخر قوموں کے درمیان رشتے پہلے سے زیادہ مستحکم ہونگے، مظلوم کی حمایت پہلے سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر جاری رہے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ملکی سالمیت اپنی عزت اور ساکھ اور افتخار و شرف کا دواع کرے گا اور دہشت گرد غاصبوں کے اس اقدم سے پیشیمان کرے گا۔

"إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ؛ 

یقینا اللہ بہت غلبے والا ہے، بڑا سخت بدلہ لینے والا"۔ (ابراہیم ـ 47)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110