اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بلجیئم
کے کچھ نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے نام خط لکھ کر، امریکہ
اور یورپ کی جامعات میں غزہ کے عوام سے یکجہتی پر مبنی مظاہروں کی حمایت میں آپ کے
خط کا دلی شکریہ ادا یا ہے اور لکھا ہے: ہم ہم آپ کی انصاف پسندی اور حق و حقیقت کی
تلاش کی طرف دعوت کے ساتھ ساتھ فلسطین اور دنیا کے ستم زدہ انسانوں [کی نجات] کے
لئے آپ کے غیر متزلزل عزم و عہد سے گہرے طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
بلجیئم نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط میں مزید لکھا ہے: ہمیں درپیش پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی افہام و تفہیم، عدل و انصاف اور یکجہتی کے لئے آپ کی انتھک کوششوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اور ہم اسلام کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو مزید بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔
بلجیئم کے نوجوانوں نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں یورپی اور امریکی نوجوانوں کی تحریک عالمی سطح پر ناانصافیوں کے سلسلے میں مغربی نوجوانوں کی آگہی (Awareness) کا ثبوت ہے۔
انہوں نے لکھا ہے: ہمیں بات چیت اور تعمیری تعاون کا یہ نتیجہ خیز تبادلہ جاری رکھنے کا اشتیاق سے انتظار رہے گا۔
یہ خط فارسی، انگریزی، فرانسیسی، اور عربی میں ہیش ٹیگ #LETTER4LEADER کے ساتھ شائع ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔
110