اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی فوج کے جنگي طیاروں نے آج صبح مرکزی غزہ پٹی میں واقع البریج اور النصیرات کیمپوں میں دو رہائشی مکانات کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے ميں گيارہ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زيادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر صہیونی فوج کے جرائم میں شہید ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک اڑتیس ہزار آٹھ سو بیاسی فلسطینی شہید ہو چکے ہيں۔
صہیونی ریاست نے نو مہینے پہلے تحریک حماس کو ختم کرنے اور صہیونی قیدیوں کو آزاد کرانے کے اعلان کے ساتھ غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تھے تاہم اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکی ہے۔
اس سلسلے میں تحریک حماس کے ایک رہنما عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ کی بھرپور حمایت سے غاصب صہیونی ریاست کے دہشتگردانہ حملے اور جرائم، دو سو اٹھاسی دنوں سے بدستور جاری ہیں۔ الرشق نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم صہیونی ریاست پر دباؤ ڈال کر ہی روکے جاسکتے ہيں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
119