اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ
ذیل کی ویڈیو میں ایک نو مسلم مغربی خاتون یہ سوال اٹھاتی ہیں کہ 75 فیصد نو مسلم، خواتین کیوں ہیں؟ اور پھر خود ہی جواب دیتی ہیں:
اسلام وہ پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کو عورتوں کو وراثت کا حق دیا۔
اسلام میں تعلیم و تربیت کو مرد و عورت کے لئے یکسان طور پر مقدس قرار دیا گیا ہے۔
اسلام میں عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی مرد کے ساتھ شادی کو قبول کرے یا قبول نہ کرے اور عقد نکاح صحیح نہیں جب تک عورت خود قبول نہ کرے۔
اسلام میں عورت کو اظہار [اور بیان] کی آزادی دی گئی ہے اور اس کا سرمایہ اس کا اپنا مال ہے اور کوئی بھی مرد وہ مال و دولت عورت سے چھیننے کا حق نہیں رکھتا۔
اسلام میں عورت کو ترغیب دلائی جاتی ہے کہ وہ معاشرے کی سرگرم رکن کے طور کردار ادا کرے۔
اسلام نے عورت کو پیسہ اور مال و دولت رکھنے کا حق دیا ہے۔
نیز اسلام نے طفل کُشی کا مکمل خاتمہ کیا اور رسول اللہ محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے بیان فرمایا ہے کہ بچی کی ولادت گھرانوں کے لئے عظیم نعمت اور برکت ہے۔
یہ فہرست بدستور جاری ہے اور میں سچائی سے کہنا چاہتی ہوں کہ اسلام میں خواتین کے حقوق اور خواتین کو طاقتور بنانے کا عمل، ان بنیادی اسباب میں سے تھا جس کی وجہ سے میں اس مذہب کی عاشق ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110
