7 جولائی 2024 - 02:23
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباد

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور ان کا مضبوط ترین حامی ہے۔

بین الااقوامی تعلقات اور قومی امور میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی پالیسیوں کا تسلسل ایرانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ثابت ہو گا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا، ایرانی صدر کی کامیابی و کامرانی کے لیے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110