اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارک باد دی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر پزشکیان نے ڈاکٹر سعید جلیلی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھاری ٹرن آؤٹ رہا اور تین کروڑ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110