29 جون 2024 - 23:20
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال / حزب اللہ صہیونی حملے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیرخارجہ نے روسی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیرخارجہ ڈاکٹر علی باقری نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں بات چیت کی اور تمام فریقیوں سے صبر و تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کی صورت میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ڈاکٹر باقری نے کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کی صورت میں پورا خطہ بحران کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

دونوں رہنماوں نے تہران اور ماسکو کے درمیان میگاپروجیکٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے دو طرفہ معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110