اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی
اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے سربراہ اور بین الاقوامی عاشورا فاؤنڈيشن کے
مینجنگ ڈائریکٹر آیت اللہ محمد حسن اختری نے لبنانی محقق اور عصر ظہور سمیت متعدد
کتب کے مصنف استاد شیخ علی الکورانی العاملی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا؛ جس
کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إذا ماتَ المؤمن الفقیہ ثلُمَ فی ألإسلام ثُلمۃ
لا یَسُدّها شَيءٌ
لبنان کے نامی گرامی محقق اور مصنف، عالم پارسا،
محقق، اور "مرکز تحقیقات المعجم الفقہی" کے سربراہ علامہ شیخ علی
الکورانی العاملی کی وفات میرے اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے
دوسرے عالم و دانشور ارکان کے لئے صدمے، غم اور حزن کا باعث بنی۔
اس مجاہد اور محنتی عالم دین نے مختلف علمی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اسلامی تعلیمات و معارف کی تشریح کے ساتھ سماجی اور خیرخواہانہ سماجی سرگرمیوں میں گذار دیا اور اہل بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کے مکتب کی راہ میں قابل قدر خدمات سر انجام دیں؛ یقینا ان کے یہ خدا پسندانہ جدوجہد باقیات الصالحات اور آخرت میں ان کے لئے بیش فیمت زاد اور توشہ ثابت ہوگی۔
میں اپنی طرف سے بھی اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے معزز اور مکرم نمائندوں کی طرف سے بھی، اس جان گداز المیے پر حوزات علمیہ اور ایران اور لبنان کے علمائے اعلام، اور مرحوم عالم دین کے حب داروں اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدائے سبحان سے ان کے لئے مغفرت ادرجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں اور ذات باری سے التجا کرتا ہوں کہ انہیں ائمۂ اطہار (علیہم السلام) کے ساتھ محشور فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے۔
محمدحسن اختری
سربراہ شورائے عالی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
اور مینیجنگ ڈائریکٹر عالمی عاشورا فاؤنڈیشن