20 مئی 2024 - 20:24
ترکیہ ان تلخ ایام میں ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ رجب طیب ادوگان

جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ کے سربراہ سے ٹیلی فونک مکالمے میں کہا: میں ترکیہ کی پوری قوم کی طرف سے آپ اور ایران کے عوام کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور پورے اخلاص کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ ترکیہ ان تلخ دنوں میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ادوگان نے آج [سوموار 20 مئی 2024ع‍ کی] شام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے ترکیہ کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: میں نے اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کو تعزیت پیش کرنے کے بعد ضروری سمجھا کہ آپ سے بھی رابطہ کروں اور اللہ سے آیت اللہ رئیسی، ڈاکٹر امیرعبداللہیان اور ان کے وفد کے اراکین کے لئے اللہ کی مغفرت طلب کروں اور اعلان کروں کہ ترکیہ کی قوم ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تہہ دل سے آپ اور ایرانی عوام کو صبر جمیل کی آرزو کرتا ہوں۔

صدر اردوگان نے مزید کہا: جناب رئیسی اور جناب امیرعبداللہیان نے خطے میں قیام امن کے لئے انتھک کوششیں کیں اور میں ان کی انمٹ یادوں کو اپنے ذہن میں محفوظ رکھوں گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد مخبر نے نے ترک صدر کے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا: ترکیہ ہمیشہ ایران کے لئے تزویراتی اہمیت کا حامل اہم ملک ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ترکیہ اور ایران کی قومیں سختیوں میں ہمیشہ ساتھ رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: اسلامی جموریہ ایران کا داخلی استحکام ہمیں نوید دیتا ہے کہ ہم موجود صورت حال کو سلامتی اور کامیابی کے ساتھ پیچھے چھوڑیں گے۔

انھوں نے صدر اردوگان سے کہا: ترکیہ کے عوام کی طرف سے ملت ایران کے نام آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکرگزار اور آپ کی حکومت کے لئے اچھے دنوں کا آرزومند ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110