16 مئی 2024 - 20:49
ہمیں دن رات نعمت ولایت کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ سربراہ محکمہ اوقاف و خیراتی امور

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ اوقاف و خیراتی امور نے کہا: ہم دن رات ولایت کی نعمت کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے؛ یہ ایک ناقابل قبول دعویٰ نہیں ہے کہ امام معصوم کا وجود پوری دنیا کے لئے برکت اور ان کی موجودگی اور ان کا لطف و مہربانی، نعمت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ اوقاف و خیراتی امور حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید مہدی خاموشی نے کہا: ائمۂ معصومین (علیہم السلام) اور علمائے اعلام ظلم اور استعمار کے مقابلے میں عظیم کارنامے رقم کرتے ہیں، استقامت کرنے والے ہیں اور استکبار و اسعتمار کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ فقہاء دین کے مستحکم حصار ہیں، ان ہی قلعوں اور حصاروں کی مانند جو ماضی میں شہروں کے ارد گرد تعمیر کئے جاتے تھے، اور آج اس کا مطلب سیکورٹی اور دفاعی اور جغرافیائی حدود ہیں۔ دینی، مذہبی اور اعتقادی ثقافتی پہلو آج سب سے اہم سرحدیں ہیں۔

انھوں نے سوال اٹھایا: کونسا طاغوت امریکہ اور صہیونیت سے بدتر ہو سکتا ہے؟ اور کہا: داعشی، تکفیری اور صہیونی ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ یہ فخر و اعزاز آج ہمارے رہبر عزیز کے لئے جس نے صہیونیوں کا منہ توڑ دیا۔

انھوں نے مزید کہا: عالمی طاقتوں نے یمن کو تباہ کرنا چاہا لیکن شکست کھا گئے۔ کم از کم چھ ممالک نے یمن میں شکست کھائی ہے۔ آج یمنی مجاہدین بڑی آسانی سے اسرائیل کی بندرگاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر خاموشی نے کہا: ہمیں دن رات ولایت کی اس نعمت کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ یہ ایک ناقابل قبول دعویٰ نہیں ہے کہ امام معصوم کا وجود پوری دنیا کے لئے برکت اور ان کی موجودگی اور ان کا لطف و مہربانی، نعمت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید مہدی خاموشی نے کہا: شیاطین اپنے شیطانی محاذ میں متحد ہیں اور اپنے عزائم کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ اور اگر ولایت ایک مستحکم رسی کے عنوان سے قائم و دائم نہ ہوتی، آج نہ صرف تشیّع بلکہ اسلام کا بھی کوئی نام و نشان نہ ہوتا۔ ہم ولایت سے فیض اٹھاتے ہیں اور اس راستے کو امام زمانہ (علیہ السلام) کے ظہور تک جاری رکھتے ہیں اور ایک ایسی تہذیب کو امام زمانہ (علیہ السلام) کے سپرد کریں گے جس وہ آنحضرت راضی اور خوشنود ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110