12 مئی 2024 - 13:54
کویت: اسرائیل کی کم ترین مدد کرنے والا کافر اور مرتدّ ہے۔ شیخ عادل مبارک المطیرات + ویڈیو

کویت یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا: غزہ پر یہودی ریاست کی جاری جارحیت کے دوران اسرائیل کی ہر قسم کی مدد کفر و ارتداد کا باعث ہے / جو کفار کے حق میں اور مسلمانوں کے خلاف ایک لفظ بھی زبان پر لائے، وہ کافر و مرتد ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کویت یونیورسٹی میں فقہ مقارن اور اسلامی مطالعات کے شعبے کے استاد پروفیسر شیخ عادل مبارک المطیرات نے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں ـ جس کا سوشل میڈیا پر زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے ـ کہا: اس وقت کافر اور غاصب یہودیوں اور مسلمانوں کے مابین جنگ جاری ہے اور مسلمانوں کو مسلمانوں کے دوش بدوش کھڑا ہونا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا: جو بھی صرف ایک لفظ اپنی زبان پر جاری کرے، جو شخص یہودیوں کی مدد کے مترادف ہو اور مسلمانوں کے خلاف ہو، وہ کافر اور مرتد ہے، کیونکہ یہ ان چیزوں میں سے ہے جو انسان کے ایمان اور اسلام کو باطل کر دیتی ہیں؛ خیال رکھنا، محتاط رہنا۔

انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: کچھ لوگ حماس یا دوسری فلسطینی تحریکوں سے نفرت کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ "اسرائیل جو کچھ بھی ان کے ساتھ کرتا ہے، کرنےدیجئے"، [حالانکہ یہ کفر اور ارتداد ہے۔ کیونکہ یہ لوگ [یعنی حماس اور مقاومتی تحریکیں] مسلمان ہیں۔

المطیرات نے مزید کہا: موجودہ جنگ مسلمانوں اور کفار کے درمیان جنگ ہے اور مسلمانوں کی حمایت لازمی ہے، کم ترین حمایت دعا، نقد رقوم، ادویات اور غذائی اشیاء کی فراہمی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، ترکیہ، اردن، آذربائی جان اور بعض دوسرے اسلامی ممالک کے حکمران اس جنگ میں نہ صرف یہودی ریاست کو مالی، اقتصادی اور سیاسی حمایت فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے مذہبی اور صحافتی پلیٹ فارموں پر مقاومت فلسطین کی کردار کشی میں مصروف ہو کر ہر جہت سے اسرائیل کی مدد و حمایت کر رہے ہیں اور سعودی عرب نے حال ہی میں غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110