روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں،جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی6 اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستیں ہیں، راولپنڈی/ مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں۔
ان حلقوں سے قومی اسمبلی کے کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار:
این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد
این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان
این اے 51 راولپنڈی / مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور
این اے 52 راولپنڈی/گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف
این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ قمر الاسلام
این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک
این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار
این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی
این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری
این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال
این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس
این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی
این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110