7 نومبر 2023 - 23:29
ہمارے اسلحے کے گودام امریکہ اور اسرائیل کو جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔۔۔ سیکریٹری جنرل النجباء تحریک

عراق کی النجباء تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا: النجباء تحریک مقاومت کا جدائی ناپذیر حصہ ہے، جس دن سے القسام بریگیڈز میں ہمارے بھائی غزہ کے اطراف کے شہروں میں داخل ہوئے اور حیرت ناک کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ہم نے اس اقداما کا خیر مقدم کیا اور مقاومین و مجاہدین کو ضروری مدد و حمایت فراہم کر دی۔ النجباء تحریک نے اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کی النجباء تحریک کے سیکریٹری جنرل سید حسین علی الموسوی نے کہا کہ ہماری فوجی قوت اور دیگر قوتیں، مقاومت میں ہمارے بھائیوں کے ساتھ، دو جہتوں پر مرکوز ہیں۔ ایک یہ کہ نہ جنگ بند کریں گے، اور نہ ہی مصالحت کریں گے، اور یہ جنگ پوری شدت سے جاری رہے گی۔

انھوں نے کہا: عراق کی اسلامی مقاومت میں ہمارے تمام بھائیوں کا اتفاق ہے کہ میدان جنگ میں اتریں اور قابض امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کریں۔

ان کا کہنا تھا: عراق کی تمام مقاومتی تنظیمیں اور جماعتیں محور مقاومت کی نمائندگی کرتی ہیں اور محور مقاومت عراقی عوام کے عزم و ارادے میں گھل مل چکا ہے۔

الموسوی نے کہا: ہماری صلاحیتیں 2003ع‍ میں امریکیوں کے قبضے سے اب تک، اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اور دشمن بھی اس حقیقت سے واقف ہے۔

سید حسین علی الموسوی نے مزید کہا: مقاومت اسلامی کے پاس مختلف قسم کے ہتھیار ہیں جو دشمن کے خوف و ہراس کا باعث بنے ہوئے ہیں، چنانچہ جنگ کی طوالت، جنگ کا دوام، اس طوالت پر مبنی حکمت عملیاں اور جنگ کا انتظام و انصرام مقاومت کے مجاہدین کے ہاتھ میں ہے اور امریکی اور اسرائیلی دشن پوری طرح جانتے ہیں کہ وہ کسی صورت میں بھی مقاومت کو توڑ نہیں سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110