20 اکتوبر 2023 - 23:42
طوفان الاقصٰی کا چودہواں دن | 1661 بچوں سمیت فلسطینی شہداء 4137 / دنیا بھر میں صہیونی جرائم کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے / صدر کولمبیا: صہیونیوں نے فلسطینی بچوں کو مغربیوں کی آنکھوں کے سامنے قتل کردیا / اقوام متحدہ کی بے بسی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ پر صہیونیوں کی سفاکانہ بمباریوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ـ بچوں اور خواتین سمیت ـ 4137 ہوگئی ہے، جن میں 1661 بچے شامل ہیں۔ جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13162 افراد ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز بہت سے عرب اور غیر عرب، اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں ملت فلسطین اور مقاومت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونیوں کے جرائم کی مذمت کی خاطر وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ میں الممعدانی اسپتال کو ایک ٹن وزنی امریکی بم سے نشانہ بنا کر یکجا 500 فلسطینیوں کے قتل نے عالمی رائے عامہ پر سکتہ طاری کیا ہے، لیکن طوفان الاقصٰی کے چودہویں روز (جمعہ 20 اکتوبر 2023ع‍ کو) بھی صہیونیوں کے سفاکانہ فضائی حملے بدستور جاری رہے۔

غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

منگل کے منگل (17 اکتوبر کو) رات کے وقت، غاصب صہیونیوں نے المعمدانی اسپتال انہیں امریکی بم MK-84 کا نشانہ بنایا اور 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، اس جنگی جرم نے عالمی رائے عامہ پر سکتہ طاری کیا اور عالمی طور عوامی رد عمل کا باعث ہؤا۔ مختلف اداروں اور راہنماؤں نے صہیونیوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی ساختہ ایک ٹن وزنی کثیر المقاصد MK-84 گائیڈڈ بم وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم ان جدید ہتھیاروں میں سے ہے جو امریکہ نے غزہ پر حملوں کے مقصد سے غاصب صہیونی ریاست کے حوالے کئے ہیں۔

صہیونی اب تک رہائشی علاقوں، بچوں، خواتین اور نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا ہے، فلسطینیوں کے گھروں کو ویران کر دیا ہے، غزہ کا پانی بند کر دیا ہے، بجلی بند ہے، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری کر رہے ہیں اور عوامی آبادی کو فاسفورس بموں کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے جرائم کی فہرست میں نیا اضافہ کرتے ہوئے زخمیوں اور مریضوں سے اٹے ہوئے اسپتال پر بمباری کا سیاہ کارنامہ رقم کیا ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے چودہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:45 | العالم کی رپورٹ: لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں، صہیونیوں نے لبنان کے رہائشی علاقوں پر توپوں کے 100 گولے داغے، اور ایک پولٹری فارم کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ ایک لبنانی شہری شہید۔ حزب اللہ کا ایک مجاہد سرحدی دیوار کراس کرکے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستی مرکمریوت میں داخل ہؤا اور صہیونی فوجیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ حزب اللہ نے جوابی کاروائی کرکے متعدد صہیونی فوجی ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

21:58 | انروا (unrwa) نے غزہ میں اپنے زیر انتظام پانچ اسکولوں کے خالی کرنے پر زور دیا، جن میں ہزاروں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لی ہے۔ گوکہ لگتا ہے کہ اقوام متحدہ کا یہ ذیلی ادارہ دوسرے ذیلی اداروں کی طرح صہیونیوں کی طرف جھک گیا ہے اور یہ بھی فلسطینیوں کی صعوبتیں بڑھانے میں تاریخ کے ان مجرموں کا ہاتھ بٹانا چاہتا ہے، تاہم انروا کے حکام نے بہانہ یہ بنایا ہے کہ مذکورہ اسکول غیر محفوظ ہیں اور وہ ان کی حفاظت سے عاجز ہیں!

21:30 | القسام بریگیڈز نے مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا اور غزہ کے اطراف میں سدیروت سمیت صہیونی قصبوں میں خطرے کا سائرن بجا۔ القسام نے سدیروت اور مکفعیم میں صہیونی فوجیوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا۔ صہیونیوں نے تصدیق کر دی۔

21:21 | صہیونیوں نے غزہ کے فلسطینیوں کو غزہ سے کوچ کروانے کی اپنی اور امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے القدس اسپتال کو خالی کرنے کا کہنا جہاں 400 مریض اور 12000 بے گھر فلسطینی موجود ہیں۔

20:04 | عراقی عوام اردن کی سرحد پر موجود ہیں، جنہوں نے سرحد پر ہی نماز جمعہ ادا کی، اور غزہ کے نہتے عوام پر صہیونیوں کے مظالم کی مذمت کی۔ وہ فلسطین جاکر صہیونیوں سے لڑنے کی غرض سے اردنی حکومت کی اجازت منتظر ہیں۔

20:01 | سی این این نے صہیونی زرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ صہیونیوں نے آج مغربی کنارے میں حماس کے ترجمان شیخ حسن یوسف کو گرفتار کر لیا ہے۔

19:47 | ترکیہ کے شہر استنبول میں فلسطینی قوم سے یکجہتی کے لئے مظاہرہ۔

19:39 | حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا: فلسطینی مقاومت، غاصبوں پر کاری ضرب لگانے کے بعد، صہیونیوں کے بے انتہا مظالم اور جرائم، قتل عام، نسل کشی اور رہائشی علاقوں پر ارادی بمباری کے باوجود، پوری قوت سے طوفان الاقصٰی کاروائی کو جاری رکھے ہوئے ہے، اورکاروائی کا انتظام بہترین انداز سے چلا رہی ہے۔

18:45 | غزء کی وزارت صحت: صہیونیوں کے سفاکانہ حملوں میں اب تک 4137 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 1661 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 13162 تک پہنچی ہے۔

18:36 | لبنان کے قریب واقع ـ شمالی فلسطین میں ـ 28 صہیونی قصبوں میں رہائش پذیر یہودی-صہیونی فرار ہوکر دوسرے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

18:17 | تہران کے فلسطین اسکوائر پر مقاومت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے لاکھوں ایرانیوں کا اجتماع۔

17:54 | لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدر: غزہ میں 1540 بچے امریکیوں اور یورپیوں کی آنکھوں کے سامنے قتل کئے گئے، حالانکہ یہ سب اپنے آپ کو جمہوریت پسند کا عنوان دیتے ہيں!!!

17:29 | فلسطینی وزارت صحت: غزہ پر غاصب صہیونیوں کے سفاکانہ حملوں میں اب تک طبی عملے کے 46 افراد شہید اور 85 زخمی ہو گئے ہیں۔ نیز 1400 فلسطینی بمباری کا نشانہ بننے والے رہائشی علاقوں میں ملبے تلے مدفون ہیں جن میں 720 بچے بھی شامل ہیں۔

16:43 | غزہ کے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے میدان التحریر قاہرہ میں عوامی مظاہرہ

16:32 | غزہ کی شمالی سرحد پر مقاومت کے مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان گھمسان لڑائی۔

16:20 | غزہ کی مساجد پر صہیونی بمباریوں کے باوجود، غزہ ہی کی ایک مسجد میں فلسطینیوں نے نے نماز جمعہ ادا کی۔

15:45 | مقاومتی تنظیم "عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین" کی عسکری شاخ ابو علی مصطفٰی یونٹس نے طوفان الاقصٰی کاروائی کے سلسلے میں صہیونی فوجیوں کو مارٹر گنوں کا نشانہ بنایا۔

15:16 | بلجیئم نے اپنے "شہریوں" سے کہا ہے کہ لبنان سے فوری طور پر نکل جائیں۔ ادھر مختلف ممالک کے مسافربردار جہاز ہر روز مقبوضہ فلسطین سے اپنے ملکوں کو شہریوں کو نکال رہے ہیں، جو درحقیقت غاصب صہیونی ہیں، جو رہنے کے لئے آئے تھے اور اب بھاگ رہے ہیں، لیکن انہیں دوسرے ممالک کے شہریوں کا نام دیا جا رہا ہے۔

14:35 | ناروے کے وزیر اعظم: ہم غزہ میں فوری طور پر امدادی سامان پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

14:30 | بے سرحد ڈاکٹرز (Doctors Without Borders): غزہ کے مرکزی "الشفاء اسپتال" کا ایندھن اگلے 24 گھنٹوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

14:25 | الجزیرہ : غاصب مکینویں کے مکمل انخلاء کے لئے اسرائیلی بسیں لبنان کی سرحد کے قریب کربات شمونہ نامی نوآباد یہودی قصبے میں داخل۔

14:22 | انتونیو گوتیرش رفح کی گذرگاہ کے دورے کے موقع پر [بے بسی کی انتہاؤں پر]: زیادہ سے زیادہ انسانی امداد غزہ کی پٹی میں پہنچانے کی اجازت دی جائے! غزہ کے عوام کو پانی، اشیائے خورد و نوش، ادویات اور ایندھن کی اشد ضرورت ہے۔

14:15 | القسام بریگیڈز نے صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے عوام پر حملوں کے جواب میں مقبوضہ القدس میں صہیونی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

13:55 | غزہ کی وزارت صحت: غزہ کے سات اسپتال طبی خدمات پیش کرنے سے عاجز ہوئے ہیں۔ ایندھن اور طبی سازو سامان کی قلت کی وجہ سے اگلے اوقات ہمارے طبی عملی کے لئے آزمائش سے کم نہیں ہیں۔

13:31 | غزہ کی وزارت صحت: آرتھوڈاکس عیسائی گرجے پر صہیونی بمباری میں 16 عیسائی شہید ہوگئے۔

13:30 | صہیونی جنگی کابینہ حقائق پر کو عالمی رائے عامہ سے چھپانے کی صہیونی-امریکی کوشش؛ الجزیرہ چینل کے تمام دفاتر بند کرنے کی ہدایت۔ (مذکورہ کابینہ میں امریکی وزیر خارجہ بھی شامل ہے)۔ الجزیرہ پر صہیونی ریاست کے اندرونی افسوسناک صورت حال فاش کرنے کا الزام ہے۔

12:40 | اقوام متحدہ: غزہ کے لئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کے لئے سے تمام فریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

12:25 | غاصب صہیونیوں کے جنگی طیاروں نے حالیہ چند دنوں کے دوران منطقۃ الزہراء میں 25 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

12:23 | القسام بریگیڈ نے نہتے عوام پر صہیونی حملوں کے جواب میں مقبوضہ شہر اسدود پر مارٹر گولے برسائے اور سدیروت کو میزائل کا نشانہ بنایا۔

11:20 | صہیونی اخبار معاریو کی سروے رپورٹ: 80 فیصد اسرائیلوں نے بنیامین نیتن یاہو کو طوفان الاقصٰی میں اسرائیل کی عبرتناک شکست اور غزہ کے عوام پر بمباری کا ذمہ دار قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110